the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ریاض کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی، عرب۔امریکا سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والی مسلمان، عرب اور امریکی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے موڑ کا نقطہ آغاز ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریاض میں واقع قصر الیمامہ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے آغاز میں شاہ سلمان نے کہا کہ ریاض میں جمع ہونے



والی اسلامی، عرب اور امریکی قیادت ان کے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم پر سعودی قوم اور حکومت ان کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اپیل پر خلیج تعاون کونسل کی قیادت، عرب قیادت اور مسلمان ممالک کے قائدین نے ریاض میں ہونے والی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کر کے سعودی عرب پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی عرب، اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنسوں میں 55 مسلمان ممالک کی قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت کی تھی۔ ٹرمپ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا جس کے لیے انہوں نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.